12 اگست 2014 - 10:51
اسرائیل نے فلسطین میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا آغاز کررکھا ہے۔ آیت اللہ محمد رضا ناصری

ایران کے شہر یزد کے امام جمعہ نے غزہ میں بچوں اور عورتوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہر یزد کے امام جمعہ آیت اللہ محمد رضا ناصری نے اس شہر کے مسجد ملا اسماعیل میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو تقوا کی دعوت دیتے ہوئے کہا تقوا انسان کو گناہوں اور برے اعمال سے دور رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا خداوند عالم نے زمین و آسمان اور جہاں کو انسان کیلئے خلق کیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر انسان زندگی میں گناہ کرتے کرتے فنا ہوجائے تو وہ اس قابل نہیں ہے کہ اس کیلئے زمین و آسمان اور کائنات خلق کی جائے۔
آیت اللہ ناصری نے کہا قرآن مجید میں آیا ہے کہ خداوند عالم نے زمین و آسمان اور تمام مخلوقات کو انسان کیلئے خلق کیا ہے اور انسان درحقیقت کائنات کی خلقت کا وسیلہ ہے۔
انہوں نے کہا انسان کو بھی اپنے پروردگار کی خوشنودی اور قرب حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
آیت اللہ ناصری نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبے میں غاصب اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل فسلطین میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیل نے مختلف اہداف حاصل کرنے کیلئے غزہ پر حملہ کیا جن میں سے ایک اس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا اور فلسطینیوں کو اس علاقے سے نکال باہر کرنا ہے۔ لیکن غزہ پر اسرائیلی حملے کا یہ اصلی ہدف نہیں ہے غزہ پر اسرائیلی حملے کا اصلی ہدف بڑی پیمانے پر فلسطینی نسل کشی ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیل جب دیکھتا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ صہیونیوں کی نسل میں اتنی تیزی سے اضافہ نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل تشویش میں مبتلا ہے اور وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے درپے ہے۔
یاد رہے کہ نماز جمعہ کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں نمازیوں نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔

.......

/169